آسان اقساط پر اسمارٹ فونز دستیاب ہونگے، وفاقی وزیر امین الحق

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر انفارمشین ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ سمارٹ فون فارآل سکیم کے تحت جی ایس ایم اے کے تعاون سے مقامی کمپنی قسط پے کی جانب سے آسان اقساط پر عام آدمی کو اسمارٹ فونز کی فراہمی کی سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے، 3سے 12ماہ کی اقساط میں 15ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے فونز دیئے جائیں گے،ملک میں اس وقت 19کمپنیاں لائسنس حاصل کرنے کے بعد سمارٹ فون بنا رہی ہیں، وزارت آئی ٹی نے دور دراز علاقوں میں رابطوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 28نئے منصوبے شروع کئے ہیں، اس طرح کے منصوبوں کیلئے حکومت نے گزشتہ چار سال میں65ارب روپے خرچ کئے ہیں، ہم خواتین کو با اختیار بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔