صنعتوں ‘ جامعات کے اشتراک کیلئے پائیدار نصاب ناگزیر، ڈاکٹر عراقی

24 نومبر ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ صنعتوں اور جامعات کے مابین مضبوط اشتراک کیلئے مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھ کرپائیدار نصاب مرتب کرنا ناگزیرہے جس کے ذریعے طلبہ اپنی مصنوعات کو تیار کرکے مارکیٹ کا حصہ بناسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ کراچی کے زیر اہتمام،جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے اشتراک اور امریکی حکومت کی معاونت سے شروع پروجیکٹ بعنوان ”سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ“ مرتب کرنے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا انعقاد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکرٹریٹ میں کیاگیا تھا۔ تقریب میں جامعہ کراچی کی زیر سرپرستی اور جارج میسن یونیورسٹی امریکا کے اشتراک سے مرتب کیاجانے والا سسٹین ایبل کریکولم ڈیولپمنٹ پروگرام بھی پیش کیا گیا۔ جس کوجلد ہی ملک بھر کی 14پارٹنر جامعات کے نصاب کا حصہ بنایا جائیگا۔