پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کے علاقہ شاہ پور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے شادی کی تقریبات میں خواجہ سراءاوررقاصائوں کو بلانے پر پابندی لگادی ۔ گزشتہ روز ایس ایچ اوتھانہ شاہ پورعبدالعلی نے علاقہ مشران ودیگر افراد کو تھانے بلایا اور ان سے ملاقات کی ۔انہیں بتایا کہ شادی کی تقریبات میں اکثر خواجہ سرائوں یا پھر رقاصائوں کو بلایاجاتا ہے ۔ جن کےناچ گانے کے دوران بعض افراد چرس اور دوسرے نشہ آور چیزیں بھی استعمال کرتے ہیں جس پر اکثرلڑائی جھگڑے ہوتے ہیں اورعلاقہ کا امن خراب ہوتا ہے،شرعی لحاظ سے بھی یہ درست نہیں کہ نکاح یا شادی کی تقریب میں رقص کی ایسی محفل سجائی جائے جس سے علاقہ کے دیگر افرادخصوصا نوجوان اور بچے بھی متاثر ہوتے ہوں۔ایسے رقص کے محفلوں میں اکثر خواجہ سراؤں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے جوماضی میں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں انہوں نے مشران کو ہدایت کی کہ وہ اس پیغام کو پھیلائیں کہ شادی کی تقریبات میں خواجہ سراؤں اوررقاصہ کو بلانے سے پرہیز کیا جائے۔
کراچی الہ آباد ہائیکورٹ، خامنہ ای کی تصاویر پر پولیس کارروائی کیخلاف درخواست مسترد، پولیس مداخلت الزامات...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات نے ڈیری اور مشروبات کے شعبے میں بیوروکریٹک...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے تیار کی گئی پاکستان کلائمیٹ پراسپیریٹی...
کراچی ایف آئی اے بھرتیوں میں امیدوار کے بجائے دوسرے شخص دوڑ لگانے میں تو پکڑے جا چکے ہیں مگر پہلی مرتبہ...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میک اِن انڈیاپالیسی کے تحت...
حیدرآبادگورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد نے لیکچرارز کی بھرتی کے لیے مرکزی تحریری امتحان کامیابی سے...
بنکاک خلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
اسلام آ باد وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار مرزاکی زیر صدارت اجلاس میں نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر...