کراچی (نیوز ڈیسک)عالمی امدادی ادارے گلوبل فنڈ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث متعدی امراض میں اضافہ ہوگا جس سے اموات بھی واقع ہوں گی، جتنا زیادہ موحولیاتی تبدیلیوں کے باعث لوگ نقل مکانی کریں گے، اتنا ہی زیادہ ایسے حالات پیدا ہوں گے جو بیماریوں کی افزائش کا سبب بنیں گے،کورونا کے مقابلے میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے کئی زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گلوبل فنڈ کے ڈائریکٹر پیٹر سینڈز نے کہا کہ رواں سال کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر بڑھتے ہوئے اثرات سامنے آئے ہیں جبکہ سیلاب اور طوفانوں میں اضافے کے باعث ملیریا کے کیسز میں بھی اضافہ ہوا۔’پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے تو (بیماریاں) ایک مختلف سطح پر پہنچ گئی ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے متعدی بیماریوں پر اثرات ہی اموات کا سبب بنیں گے۔ اقوام متحدہ کارسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے ہمراہ بریفنگ کے دوران گلوبل فنڈ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ افریقا کے وہ علاقے جو ملیریا سے متاثر نہیں تھے، وہاں بھی درجہ حرارت میں اضافے اور مچھروں کی افزائش سے بیماری کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ان علاقوں کے رہائشیوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت نہ ہونے کی وجہ سے بھی اموات میں اضافے کا خطرہ ہوتا ہے۔گلوبل فنڈ کے ڈائریکٹر پیٹر سینڈز نے صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بے گھر افراد میں ٹی بی کے علاوہ دیگر بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں جب انتہائی دباؤ کا شکار افراد خوراک اور چھت کے بغیر ایک ساتھ رہ رہیں ہوں تو ٹی بی جیسی بیماریوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملتا ہے۔’جتنا زیادہ موحولیاتی تبدیلیوں کے باعث لوگ نقل مکانی کریں گے، اتنا ہی زیادہ ایسے حالات پیدا ہوں گے جو بیماریوں کی افزائش کا سبب بنیں گے۔‘انہوں نے کہا کہ خوراک تک عدم رسائی سے بھی لوگوں کو بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔پیٹر سینڈز کا کہنا ہے کہ دنیا کی غریب ترین کمیونٹیوں میں کورونا کے مقابلے میں ایڈز، ٹی بی اور ملیریا سے کئی زیادہ اموات واقع ہوتی ہیں۔
کراچی الہ آباد ہائیکورٹ، خامنہ ای کی تصاویر پر پولیس کارروائی کیخلاف درخواست مسترد، پولیس مداخلت الزامات...
اسلام آباد وفاقی حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات نے ڈیری اور مشروبات کے شعبے میں بیوروکریٹک...
اسلام آباد وزارتِ خزانہ اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے تیار کی گئی پاکستان کلائمیٹ پراسپیریٹی...
کراچی ایف آئی اے بھرتیوں میں امیدوار کے بجائے دوسرے شخص دوڑ لگانے میں تو پکڑے جا چکے ہیں مگر پہلی مرتبہ...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ میک اِن انڈیاپالیسی کے تحت...
حیدرآبادگورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد نے لیکچرارز کی بھرتی کے لیے مرکزی تحریری امتحان کامیابی سے...
بنکاک خلیج میں امریکہ۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کےدوران حملےکا نشانہ بننے والے تھائی کارگو...
اسلام آ باد وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ابرار مرزاکی زیر صدارت اجلاس میں نئی زیارت مینجمنٹ پالیسی پر...