کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ بورڈ نےدورہ پاکستان کیلئے لیسٹر شائر کے18 سالہ لیگ ریحان احمد کو انگلش ٹیم میں شامل کرلیاہے۔ڈیبیو کا موقع ملنے وہ انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بن سکتے ہیں۔انہیں صرف تین فرسٹ کلاس میچوں کا تجربہ ہے ۔ انگلینڈ کی جانب سے سب سے کم عمر ٹیسٹ کرکٹر برائن کلوز تھے جنہوں نے1949 میں نیوزی لینڈ کے خلاف18 سال اور 149 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔ ریحان احمد 13 اگست 2004 میں پیداہوئے، ریحان احمد پاکستان جونیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن بھی کھیلنے کے قریب تھے۔ لیکن ای سی بی نے انہیں موسم سرما کا سیزن کھیلنے کیلئے جونیئرلیگ میں شمولیت سے روک دیا تھا۔ اسکواڈ میں اس سے قبل جیک لیچ واحدا سپیشلسٹ اسپنر تھے ۔ ابتدا میں انہیں صرف نیٹ بولر کی حیثیت سے بھیجا جارہا تھا۔ لیکن ابوظبی میں کارکردگی دیکھتے ہوئے انہیں باضابطہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سہ روزہ میچ کے پہلے دن چائے کے وقفے پر ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے ریحان کو یہ خوشخبری سنائی گئی ۔ میچ میں انہوں نے8 اوورز کرائے اور 73 رنز دے کر وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ لیکن ول جیکس کا شاندار کیچ لیا۔
کراچی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر یاور حسین کوپاکستان ا سپورٹس بورڈ کا نیاڈائریکٹر جنرل مقررکردیا گیا۔...
کراچی پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی ، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شائقین نے ٹیم...
کراچیپرو ہاکی لیگ کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے قومی ہاکی ٹیم بدھ کو کراچی سے بیلجیم اور وہاں سے ٹیم انگلینڈ...
کراچی عام تاثر ہے کہ پاکستانی کرکٹ مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ لیکن اس کےبرعکس قومی ٹیم نے 2025-26 میں ہوم گراؤنڈ پر...
کراچی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ پانچ ٹیسٹ میچوںکیلئے پاکستان ٹیم کا انتخاب پری سیزن ریڈ بال کیمپ...
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی جارجیا وول کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ آسٹریلیا کی...
کراچیپاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ کرمنگل کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے...
کراچی ونگ 999انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعہ 29 مئی کو عمر ایسوسی ایٹس اور ونگ 999...