کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کرکٹ ٹیم نے پاکستان آنے سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ انگلینڈ لائنز کے خلاف سہ روزہ میچ کے پہلے دن صرف 79 اوورز میں سات وکٹ پر501 رنز بناڈالے ۔ ناتجربہ کار بولنگ کے خلاف بیٹر نے کھل کی بیٹنگ کی۔ برینڈن میک کولم کے ہیڈ کوچ بننے کے بعد انگلش ٹیم ٹیسٹ میچوں میں جارحانہ بیٹنگ کررہی ہے۔ بدھ کو ابوظبی میں اولی پوپ نے120گیندوں پر146رنز بنائے۔ زیک کرالی89 گیندوں پر96 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ ول جیکس نے 48 گیندوں پر84 رنز بنائے۔ بین ڈکٹ نے28، جوروٹ9 ، لیونگ اسٹون36 اور فوکس48رنز بناسکے۔ لارنس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان بین اسٹوکس میچ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں لیکنپاکستان کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیارہیں۔ سوشل میڈیا ہینڈل پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ابوظبی میں پریکٹس کر رہا ہوں۔
کراچی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر یاور حسین کوپاکستان ا سپورٹس بورڈ کا نیاڈائریکٹر جنرل مقررکردیا گیا۔...
کراچی پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی ، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شائقین نے ٹیم...
کراچیپرو ہاکی لیگ کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے قومی ہاکی ٹیم بدھ کو کراچی سے بیلجیم اور وہاں سے ٹیم انگلینڈ...
کراچی عام تاثر ہے کہ پاکستانی کرکٹ مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ لیکن اس کےبرعکس قومی ٹیم نے 2025-26 میں ہوم گراؤنڈ پر...
کراچی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ پانچ ٹیسٹ میچوںکیلئے پاکستان ٹیم کا انتخاب پری سیزن ریڈ بال کیمپ...
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی جارجیا وول کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ آسٹریلیا کی...
کراچیپاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ کرمنگل کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے...
کراچی ونگ 999انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعہ 29 مئی کو عمر ایسوسی ایٹس اور ونگ 999...