کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا دستہ نیشنزکپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگئے۔ فلائٹ نہ ملنے کے سبب نو کھلاڑی بدھ کی شب گئے، نو کھلاڑی جمعرات کو جائیں گے۔ کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کیلئے اچھی تیاری کی ہے ، جنوبی افریقا اور فرانس مضبوط حریف ہیں۔ ٹورنامنٹ28نومبر سے چار دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ پول اے میں پاکستان فرانس، جنوبی افریقا اور آئرلینڈ جبکہ پول بی میں کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 28نومبر کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گا، 29نومبر کو آئرلینڈ اور یکم دسمبر کو فرانس سے مقابلہ کرے گا۔ دریں اثنا پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری جنرل سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ قومی کھیل کو جو فنڈ ملتا ہے اس سے مقابلے صرف ایک سال بھی نہیں ہوسکتے ہیں، سندھ حکومت 10کروڑ روپے نا دے تو اسٹیڈیمز میں تالے لگ جائیں گے۔ عہدہ سنبھالا تو فیڈریشن کا اکاؤنٹ دیکھ کر رو پڑا تھا، ذاتی کوششوں سے اذلان شاہ کپ میں ٹیم کو بھیجا، نیشنز کپ کیلئے پی ایس بی نے رقم دی ہے، نیشنل بنک نے بھی تعاون کیا ہے ، پی ایس بی نے 15کھلاڑیوں اور دو آفیشلز کے ٹکٹ دئیے ہیں جبکہ تین کھلاڑیوں اور دو آفیشلز کے ٹکٹ کے انتظامات فیڈریشن نے کئے ہیں۔
کراچی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر یاور حسین کوپاکستان ا سپورٹس بورڈ کا نیاڈائریکٹر جنرل مقررکردیا گیا۔...
کراچی پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم جاپان سے وطن واپس پہنچ گئی ، جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی شائقین نے ٹیم...
کراچیپرو ہاکی لیگ کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے قومی ہاکی ٹیم بدھ کو کراچی سے بیلجیم اور وہاں سے ٹیم انگلینڈ...
کراچی عام تاثر ہے کہ پاکستانی کرکٹ مشکل دور سے گذر رہی ہے۔ لیکن اس کےبرعکس قومی ٹیم نے 2025-26 میں ہوم گراؤنڈ پر...
کراچی ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ پانچ ٹیسٹ میچوںکیلئے پاکستان ٹیم کا انتخاب پری سیزن ریڈ بال کیمپ...
کراچی آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کی جارجیا وول کی پہلی پوزیشن برقرارہے۔ آسٹریلیا کی...
کراچیپاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ ٹرائی سیریز میں شرکت کے لیے ڈبلن پہنچ کرمنگل کومقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے...
کراچی ونگ 999انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل جمعہ 29 مئی کو عمر ایسوسی ایٹس اور ونگ 999...