لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں،قائداعظم کے بعد یہ پہلا سچا لیڈر ہے۔قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے شکر کریں اوراس کے لئے دعا کریں۔پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کریں گے۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔وہ جہانیاں کے چودھری پرویزالٰہی سٹیڈیم میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہاکہ (ن) لیگ کو ایسی مار دیں، یہ دوبارہ اٹھ نہ سکیں۔ شہبازشریف کوشرم الشیخ جا کر بھی شرم نہیں آئی۔ شہبازشریف کو مانگنے کا ڈھنگ بھی نہیں آتا۔شہبازشریف باہر جا کر ملک کو بدنام کررہا ہے اور باہر جا کر کہتا ہے مجھے بھیک دو۔مجھے ڈر تھا کہ شہبازشریف جا کر کہے گاکہ مجھے واپسی کا ٹکٹ بھی کرادو۔شہبازشریف،نواز شریف اورن لیگ نے کبھی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔نوازشریف، شہباز شریف نے عوام کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا۔جو حکمران پیسے بنانے آتے ہیں ان کے کام میں برکت نہیں ہوتی۔انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے سابق دور میں خزانے میں 400ارب روپے سرپلس چھوڑے ،وزیراعلیٰ نے جہانیاں کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا او رکہاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کو 40 بیڈ سے 150بیڈز اپ گریڈ کررہے ہیں اور ہسپتال میں بلڈ بینک اورلیبر روم بھی بنائے جائیں گے۔جہانیاں میں ٹراما سنٹر بنے گا،جہانیاں اور کچا کھو ہ میں بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔جہانیاں کے گرلز ڈگری کالج کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔جہانیاں میں نیا چلڈرن ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔سپیڈو بس سروس کا دائرہ کار جہانیاں اورٹھٹھہ صادق آباد تک بڑھایا جائے گا۔جہانیاں کے 11بی ایچ یو میں ایمبولینسیں دی جائیں گی۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...