کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی اعلیٰ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسکاٹش حکومت برطانوی پارلیمان کی منظوری کے بغیر علیحدگی کے لیے دوسرے ریفرنڈم کا انعقاد نہیں کرسکتی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالتی حکم سے قوم پرستوں کو اگلے برس رائے شماری کرانے کی امیدوں کو دھچکا لگا ہے۔آزادی کی حامی اور اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی رہنما اور اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹرجیون نے رواں برس کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے برس اکتوبر میں علیحدگی کے حوالے سے مشاورتی ووٹ کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں لیکن یہ قانونی اور عالمی طور پر تسلیم شدہ ہونا چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر یہ نہیں کر سکتیں، انہوں نے برطانیہ بھر میں انتخابات میں اپنی مہم کے عزم کا اعادہ کیا ہے جن کا انعقاد 2024 میں متوقع ہے، صرف اس پلیٹ فارم پر کہ آیا اسکاٹ لینڈ کو علیحدہ ہونا چاہیے یا نہیں جس نے اسے ڈی فیکٹو ریفرنڈم بنا دیا ہے۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...