مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز) مقبوضہ بیت المقدس میں دو علیحدہ مقامات پر بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے، دھماکوں میں بس اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا، حماس کی جانب سے حملوں کی ستائش ، ذمہ داری قبول کرنے سے انکار ۔ پہلا دھماکا مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی خارجی راستے میں بس اسٹاپ پر ہوا جبکہ دوسرا دھماکا کچھ فاصلے پر ایک اور بس اسٹاپ پر ہوا جہاں ایک بس کو نقصان پہنچا اور تین افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوا نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے عوام کو بس اسٹاپ پر بہادرانہ خصوصی آپریشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔یورپی یونین میں اسرائیل کے سفیر نے کہا کہ بم دھماکے انتہائی خوفناک تھے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد آدھے گھنٹے کے وقفے سے دوسرا دھماکا ہوا تھا، دھماکے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس کے شائر زیڈک اسپتال نے بتایا کہ پہلے دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا جبکہ تشویش حالت میں ایک اور زخمی شخص زیر علاج ہے، دھماکے سے دو افراد شدید زخمی ہوئے اور دو افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔حداسہ میڈیکل سینٹر کا کہنا ہے کہ پہلے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی لائے گئے اور دوسرے دھماکے کے بعد مزید 3 افراد لائے گئے تھے۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...