گورنر سندھ سے ڈی جی نیب کراچی اور ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ کی ملاقاتیں

24 نومبر ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کراچی جاوید اکبر ریاض اور ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن کمانڈ ایئر وائس مارشل خالد محمود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو کراچی جاوید اکبر ریاض نے بدھ کو گورنرہاؤس میں ملاقات کی اور انسداد بدعنوانی، فنڈ ز کے شفاف استعمال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل نے گورنرسندھ کو ادارےکی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ گورنرسندھ نے ڈائریکٹرجنرل جاوید اکبر ریاض کی کاکردگی کو سراہا۔