لاہور (تبصرہ / پرویز بشیر ) مختلف ایجنسیوں نے حکومت کو رپورٹ دی ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دھرنے میں شرکت کا امکان پچاس فیصد ہے اس کی وجہ ان کی ٹانگ میں گولی کا زخم اور ان کی جان کو خطرات کا لاحق ہونا ہے۔ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق اگر وہ اس دھرنے میں کسی طرح شرکت بھی کرتے ہیں توبھی ان کے منظرعام پر زیادہ آنے کا بہت کم امکان ہے شرکت کی صورت میں وہ وہاں مختصر قیام کریں گے۔ خیال ہے کہ دھرنا جلسے کی صورت اختیار کرے گا اور جلد ختم کر دیا جائے گا اس کی ایک وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اب تحریک انصاف اپنے پرانے بیانیے کو دہرانا نہیں چاہتی اور وہ اب صرف جلد انتخابات کے انعقاد کے مطالبے پر ہی زور دے گی۔ تحریک انصاف کو معلوم ہو گیا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کی سمری کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی ہے اور اس کی سیاسی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے نہ وہ اس میں اپنی پسند شامل کر سکی نہ ہی خود پر قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان اپنی مرضی کی ایف آئی آر کٹوا سکے علاوہ ازیں امریکہ سے اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کے اظہار نے ان کے سائفر اور سازش کے بیانیے سے عوام میں جو ردعمل اور جوش و خروش پیدا کیا گیا تھا وہ یکدم ٹھنڈا پڑ گیا بلکہ الٹا اس کا پارٹی اور عمران خان کی ساکھ کو نقصان ہوا مزید براں آرمی چیف قمر باجوہ نے یوم شہدا کی تقریب میں کھل کر عمران خاں کے امریکی سازش کے بیانیے کی دھجیاں بکھیر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف کوئی سازش ہو رہی ہو اور پاک فوج ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھی رہے۔ انہوں نے پاک فوج کو غلط الفاظ سے پکارنے کی بھی مذمت کی۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...