اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں سکرین ٹورازم کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سکرین ٹورازم اہم مقام حاصل کر چکی ہے، سکرین ٹورازم کے ذریعے ہم نہ صرف اپنی کہانی بیان کر سکتے ہیں بلکہ اپنی ثقافت اور معاشرتی اقدار کو بھی فروغ دے سکتے ہیں، سرکاری ٹی وی فلم اور فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے درمیان ”نقش ڈیجیٹل فلم” کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی فلم انڈسٹری نے بہت کٹھن حالات کا سامنا کیا، 60ء کی دہائی میں پاکستان جنوبی ایشیاء میں فلمسازی کے لحاظ ایک بڑا ملک ہونے کیساتھ ساتھ اپنے ہمسایہ ملک کے مقابلے میں فلمی صنعت کا سب سے بڑا پروڈیوسر ملک تھا،پاکستان میں تیس سے چالیس سال میں فلم انڈسٹری تقریباً ختم ہو چکی تھی گزشتہ دس سال میں فلم انڈسٹری دوبارہ بحالی کی جانب گامزن ہوئی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے2018ء میں پاکستان کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم اینڈ کلچر پالیسی کا اجراء کیا پالیسی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ تیار کی گئی تھی یہ ہمارانامکمل ٹاسک تھا جو اپریل 2022ء میں دوبارہ شروع کیا ، فلم انڈسٹری کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...