بیجنگ (اے ایف پی، جنگ نیوز) چین میں ویڈیو گیم سے وابستہ صنعت کاروں کی تنظیم گیمنگ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں ویڈیو گیم کی لت کے مسئلے کا حل تلاش کرلیا گیا ہے، گیم کھیلنے کے اوقات متعین کرنے سے ویڈیو گیم کی لت پر بنیادی طور پر قابو پالیا گیا۔ ایک برس قبل چینی حکومت نے نوعمروں کو ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے وقت متعین کر دیا تھا۔چین دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیمنگ مارکیٹ ہے تاہم سرکاری میڈیا اس صنعت کو "روحانی افیم" قرار دیتی ہے۔ ویڈیو گیم کی صنعت پر ٹیکنالوجی ریگولیٹری اداروں کی جانب سے اکثر کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں اور ان کے خلاف ریکارڈ جرمانے بھی عائد کیے جاتے ہیں۔ ان کے خلاف طویل تفتیش اور کمپنی کے شیئروں کی ابتدائی عوامی پیش (آئی پی او) کو معطل کیے جانے جیسے اقدامات بھی ہوتے رہتے ہیں۔بیجنگ حکومت نے نوعمروں میں ویڈیو گیم کی لت پر قابو پانے کے لیے ویڈیو گیم کھیلنے کے لیے اوقات متعین کر دیے ہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میں اس نے ایک حکم جاری کیا تھا جس کی رو سے اسکول کھلے رہنے کے دوران 18برس سے کم عمر کے نوعمروں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو صرف رات آٹھ بجے سے نو بجے تک آن لائن ویڈیو گیم کھیلنے کی اجازت ہے۔چین کی ویڈیو گیمنگ انڈسٹری سے وابستہ اعلیٰ اختیاری سرکاری کمیٹی اور ڈیٹا فراہم کرنے والی کمپنی سی این جی نے پیر کے روز ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گیم کھیلنے کے اوقات متعین کر دیے جانے کی وجہ سے ویڈیو گیم کی لت پر بنیادی طور پر قابو پالیا گیا ہے۔ اور اب 75 فیصد سے زیادہ کم عمر افراد ایک ہفتے میں تین گھنٹے سے بھی کم ویڈیو گیم کھیلتے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے، "گیمنگ کمپنیوں کی جانب سے ویڈیو گیم کی لعنت کے انسداد کے نظام کے تحت گیم استعمال کرنے والے 90 فیصد سے زائد نوعمروں کا احاطہ کر لیا گیا ہے۔"رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 9 سے 19 برس کے درمیان عمر کے تقریباً98 فیصد افراد کے پاس کوئی نہ کوئی موبائل فون ہے اور 18 برس یا اس سے کم عمر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 186 ملین ہے۔چین میں ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو اپنا شناختی کارڈ استعمال کرنا ضروری ہے اور آن لائن گیم کھیلنے سے قبل انہیں اپنا اندراج کرانا پڑتا ہے اور اس بات کی تصدیق کرنی پڑتی ہے کہ وہ عمر کے حوالے سے جھوٹ نہیں بول رہے ہیں۔گیمنگ فراہم کرنے والی کمپنیاں بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اوقات کے اندر ہی نوعمروں کو ویڈیو گیمنگ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...