الیکشن کمیشن، عمران خان کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فیصلہ محفوظ

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم میں عمران خان اور اقبال وزیر کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا، اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کرچکے ہیں، اقبال وزیر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دئیے کہ کسی کو بھی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین کی اجازت نہیں اور کوئی بھی شخص آئین سے بالا تر نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، اسپیشل سیکرٹری نے کہا کہ سرکاری گاڑیاں استعمال ہوئیں،عمران خان پہلے بھی خلاف ورزیاں کر چکے ہیں ،ممبر کمیشن کا کہنا تھا کہ باقی صوبوں میں تو ہیلی کاپٹر بھی استعمال نہیں ہوا ۔