لاہور(آصف محمود بٹ سے) انتہائی معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور ممکنہ دھرنے کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے رات گئے کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں مشیر داخلہ عمر سرفرازچیمہ نے کہا کہ 80سے 90فیصد امکان ہےکہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 26نومبر کو راولپنڈی پہنچتے ہی ختم ہوجائیگا اور مظاہرین منتشر ہو جائیں گے۔ نئی صورتحا ل میں پنجاب حکومت کو پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ پاور شو اسی روز ختم ہونے کا امکان ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد ٹیسٹ سیریز سے قبل راولپنڈی سٹیڈیم میں 28سے30نومبر تک پریکٹس اور پھر یکم سے 5دسمبر کے میچ کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کے حوالے سے بعض حکام کی طرف سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کرکٹ سٹیڈیم سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر خیمہ بستی لگانا چاہتی ہے ایک وقت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم اور احتجاج میں شامل لوگوں کی سیکورٹی مشکل ہو جائے گی جس کے لئے راولپنڈی پولیس کی نفری کافی نہیں۔اس کے لئے لاہور سمیت دوسرے اضلاع سے پولیس بلوانا پڑے گی اور خدانخواستہ کسی ناخوشگوار واقع کی صورت میں پاکستان میں کئی سالوں بعد شروع ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے یہ 100فیصد گارنٹی نہیں دی گئی کہ احتجاج پر امن ہوگا اور 26نومبر کے روز ہی ختم ہو جائیگا۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...