کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا آرمی چیف کے واضح بیان کے بعد سازشی بیانیے پر کی جانے والی سیاست ختم ہوجائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان بار بار سازش کا جھوٹا بیانیہ دہراتے رہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جاسکے جس دن سیاسی جماعتوں کوآرمی چیف کی تقرری سے فرق پڑنا ختم ہوگیا اسی دن سیاسی مداخلت بھی ختم ہوجائے گی،آرمی چیف کی بات خوش آئندہے کہ فوج فروری 2021ء کے بعد سے سیاست سے کنارہ کش ہوگئی ہے، محمل سرفراز نے کہا کہ عمران خان کا سازشی بیانیہ تو قومی سلامتی کمیٹی کے پہلے اعلامیہ کے بعد ہی دم توڑگیا تھا، عمران خان بار بار سازش کا جھوٹا بیانیہ دہراتے رہے تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جاسکے، عمران خان نے غیرآئینی بات کی کہ فوجی قیادت ان کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد روک سکتی تھی، اسٹیبلشمنٹ کا آئندہ سیاست میں مداخلت نہ کرنے کا عزم خوش آئند بات ہے، پاکستان میں فوج کی سیاسی مداخلت کی پوری تاریخ ہے،دیکھنا ہوگا اگلی فوجی قیادت ادارے کے سیاست میں عدم مداخلت کے فیصلے پر قائم رہتی ہے یا نہیں رہتی۔ محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں آرٹی ایس بند ہونا بھی سیاسی مداخلت میں آتا ہے، ہم ایک تعیناتی کی وجہ سے آج اس نہج پر آگئے ہیں، جس دن سیاسی جماعتوں کوآرمی چیف کی تقرری سے فرق پڑنا ختم ہوگیا اسی دن سیاسی مداخلت بھی ختم ہوجائے گی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے تقریر میں کہا کہ ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں، کیا سیاستدان بھی آگے بڑھنا چاہتے ہیں، کیا ہم آرمی چیف کے بیان کو خوش آمدید بھی نہیں کہہ سکتے، کیا سیاستدان ہیرو ہیں اور تمام ولن فوج ہے، فوج اور سویلینز دونوں اطراف سے غلطیاں ہوئی ہیں، آرٹی ایس فیل ہونے کے ثبوت کسی پلیٹ فارم پر نہیں پیش کیے گئے۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...