کراچی (سید محمد عسکری) ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر گریڈنگ سسٹم تبدیل کر کے 10؍ نکاتی نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے جس کے تحت پاسنگ مارکس 33؍ فیصد سے بڑھا کر 40؍ فیصد کردئیے جائیں گے جبکہ فیل یعنی F گریڈ ختم کرکے U گریڈ یعنی ان سیٹسفائی گریڈ متعارف کرایا جارہا ہے۔ اسی طرح A ون گریڈ 100 تا 80 فیصد کے درمیان فرق کو ختم کر کے A پلس پلس 96 تا 100، A پلس91 تا 95؍ اور 86 تا 90کو A گریڈ کیا جارہا ہے۔ اس دس نظامی گریڈنگ سسٹم کی منظوری ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہوں کے اجلاس (آئی بی سی سی ) میں دی جائے گی جو آج (جمعرات 24؍ نومبر کو) لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اجلاس میں 81؍ تا 85فیصد نمبروں کو B پلس اور 76 تا 81 نمبروں B گریڈ کردیا جائے گا۔ اسی طرح میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو نمبروں کے بجائے جامعات کی طرز پر گریڈنگ پوائنٹ ایورج (جی پی اے) دینے پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی جائے گی اپریل مئی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوجائیں اور اگست تک نتائج جاری ہوجائیں۔
کراچیوزیراعظم آفس نے امریکن کانگریس مین کے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکن کانگریس مین کے حالیہ...
اسلام آباد امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ای کریلا نے سیاسی عدم استحکام اور معاشی بدحالی کے خوف...
لاہورپاکستان مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، اپنے پچاس...
لاہورمسلم لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی کارکن نہیں بلکہ...
اسلام آبادعمران خان کی حاضری دستخط والی فائل گم ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عمران خان کے وکیل...
کراچیعالمی مالیاتی فنڈ نے اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد کرنے کی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے شاندار اختتام پر فاتح ٹیم اور...
کراچی پولیس آپریشن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک بار پھرزمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا اور...