بدقسمتی سے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کے میزبان کے طور پر پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، وزیراعظم

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے قطر کو فیفا ورلڈ کپ کے میزبان کے طور پر پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، میگا ایونٹ کے شاندار انتظامات اور عالمی امن و ترقی کے فروغ کیلئے قطر کوسراہا جانا چاہیے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان قطر کے امیر اور عوام کیساتھ کھڑا ہے۔