اسلام اباد( نمائندہ خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کے عہدوں پر تقرری کیلئے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج مسلسل تیسرے روز اپنے غور و خوض کو مکمل کرنے کیلئے ہو رہا ہے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز وفاقی وزراء کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آج کے...