یوم دفاع و شہدا تقریب ،کینٹ کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مناسبت سے تقریب کے موقع پر کینٹ کے کچھ علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی تاہم وٹس ایپ چلتا رہا ، بدھ کے روز یوم دفاع و شہداکی تقریب کے دوران صبح 8بجے موبائل سروس بند ہونا شروع ہوئی تاہم دن کو دوبارہ بحال ہو گئی ،ذرائع کے مطابق سروس کی یہ بندش کینٹ کے کچھ علاقوں تک محدود رہی ۔