اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے ۔ بدھ کو سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے علاوہ ملزمان سردار اظہر،سید یونس ،حامد زمان،طارق شفیع،،سیف اللہ نیازی، عامر محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان پہلے عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں، طبیعت کی ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکے، آج کا استثنی دیا جائے، عدالت نےعمران خان اور فیصل مقبول کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے مذکورہ بالا اقدامات کیساتھ سماعت14دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔
اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج مسلسل تیسرے روز اپنے غور و خوض کو مکمل کرنے کیلئے ہو رہا ہے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز وفاقی وزراء کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آج کے...