غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے معاون وکیل پیش ہوئے اور کہا کہ انور منصور ملک سے باہر ہیں، انتیس نومبر کو وطن واپس آئیں گے، معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں کچھ مہلت دی جائے اور سماعت ملتوی کی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس کیس کی ابتدائی سماعت 23 اگست کو ہوئی تھی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 13دسمبر تک ملتوی کر دی۔