و فاقی کا بینہ کا اجلاس آج ہو گا

24 نومبر ، 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت و فاقی کا بینہ کا اہم اجلاس آج بروز جمعرات صبح نو بجے ہو گا۔ذ ر ائع کے مطا بق کابینہ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلئے پیش ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں کسان پیکج منظوری کےلئے پیش ہوگا۔قائد اعظم یونیورسٹی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف انٹیلی جینس و سیکیورٹی سٹڈیز کی تشکیل کا معاملہ پیش ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی پیش ہوگی۔ کابینہ اجلاس میں افواج پاکستان میں اہم تعیناتیوں کے عمل پر مشاورت ہوگی۔