اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) مقتدرہ قومی زبان کے چیئرمین افتخار عارف نے کہا ہے کہ سنیٹر عرفان صدیقی کی شاعری اپنی دھرتی اور اپنے لوگوں کے حالات پر تشویش اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد سے عبارت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادبی و ثقافتی تنظیموں ادبی پروار اور زاویہ کے زیر اہتمام اکادمی ادبیات کے تعاون سے ادیب وکالم نگار ، سنیٹر عرفان صدیقی کے پہلے شعری مجموعے گریز پا موسموں کی خوشبو کی منعقدہ تقریب پذیرائی میں صدارت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر جلیل عالی مہمانان خصوصی تھے۔افتخار عارف نے کہا کہ عرفان صدیقی زندگی اور محبت کے مشکل مرحلوں سے گزرا ہے، وفا ان کی سرشت اور شاعری میں شامل ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر نے کہا کہ اُن کی رومانوی نظمیں اُن کی شخصیت کا اصل بھید کھولتی ہیں۔ پروفیسر جلیل عالی نے کہا کہ عرفان صدیقی اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت اچھے ڈرامہ نگار اور کالم نگار بھی ہیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ میری شاعری بنیادی طور پر خوابوں، رنگوں اور خوشبوئوں کی شاعری ہے۔ تتلیوں اور جگنوؤں کی شاعری، محبت کے اس سرمدی جذبے کی شاعری جس کی کونپل ہر دل میں پھوٹتی ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ عرفان صدیقی نے بہت خوبصورت شاعری کی ہے ان کی رومانوی شاعری میں ہجر وفراق کا ذکر ہے لیکن محبت کا ملاپ نظر نہیں آتا۔ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ عرفان صدیقی نہایت خوش مزاج انسان ہے ۔ اُنہوں نے علمی وادبی اداروں کی ہمیشہ سرپرستی کی ہے۔ڈاکٹر رؤف پاریکھ، فواد حسن فواد،ڈاکٹر فہمیدہ تبسم ، ڈاکٹر حمیرا اشفاق اورساجد ملک نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین اکادمی ڈاکٹر یوسف خشک نےکہا کہ عرفان صدیقی ان گنے چنے سیاست دانوں میں سے ہیں جو ہماری سیاسی تاریخ پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔
گوجرخان، راولپنڈی سروس روڈ پر ائیسکو آفس کے قریب فائرنگ میں متحارب گروپوں کے دو افراد قتل ہو گئے۔پولیس...
اسلام آباد آئیسکو نے ستمبر 2023سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں آئیسکو ریکوری فارمیشنز نے2لاکھ 13 ہزار...
اسلام آباد سفارت خانہ جمہوریہ ترکیہ میں معرکہ چناں قلعے کی تاریخی فتح کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع...
راولپنڈی پنجاب کے تمام کالجز کو جرمانے کی کیش رقم وصول کرنے سے روک دیا گیا ۔اس سے قبل طلباء پر عائد ہونے والے...
راولپنڈی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روزکار چوک تا گلریز ہاؤسنگ سکیم کے گیٹ نمبر 3تک تجاوزات کا...
راولپنڈی دودھ سپلائی کرنے والے 2نوجوان ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔تھانہ وارث خان کے اے ایس آئی خرم نے...
اسلام آباد سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے ادارے میں کام کرنے والے تمام مسلم...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں ایک نئے انڈرپاس کا آج افتتاح ہوگا، مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے جنکشن پر...