علاج کیلئے داخل کرائے گئے شخص پر تشدد ، ہسپتال عملے کیخلاف مقدمہ

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) علاج کے لئے داخل کرائے گئے منشیات کے عادی شخص پرتشدد کرنے کے الزام میں نجی ہسپتال کے عملے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ صادق آبادکو قاسم خان نے بتایا کہ اپنے بھائی عاصم خان کو منشیات کے علاج کیلئے راحت کیئر سنٹر میں داخل کرایا ،15نومبر کو رات 10 بجے مجھے کال آئی کہ واش روم میں گر نے سے اس کیبازو ٹوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے اس کی ذہنی حالت بھی خراب ہے۔ میرے بھائی کو یہ لو گ نہ صرف مار پیٹ کرتے رہے بلکہ نشہ کی ادویات دیتے رہے جس سےاس کے گردے اور ذہنی حالت خراب ہوگئی ۔