مغل سرائے مارکیٹ میں ملبوسات کی دکانوں میں آتشزدگی

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مغل سرائے مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ راجہ بازارسے متصل مغل سرائے مارکیٹ میں بدھ کی رات ساڑھے دس بجے کے قریب ریڈی میڈکپڑوں کی دکانوں میں آگ لگ گئی ،اطلاع ملنے پرایس ایچ اوتھانہ سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122کی آگ بجھانے والی گاڑیاں اور عملہ موقع پرپہنچ گیا ،جہاں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی فائرفائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اے ایس آئی اجمل شاہین کے مطابق متعدد دکانوں میں موجودسامان جل گیا۔