سرکاری اراضی کےغیر قانونی استعمال پرریسٹورنٹ سر بمہر

24 نومبر ، 2022

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)سرکاری اراضی کےغیر قانونی استعمال پرسی ڈی اے نے شکر پڑیاں میں واقع طا ہر خان ریسٹورنٹ سیل کر دیا۔ ریسٹورنٹ کو ڈائریکٹر ڈی ایم اے کے ہمراہ سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار محمد آصف نے سر بمہر کیا۔ ریسٹورنٹ الاٹ کی گئی جگہ سے زیادہ اراضی استعمال میں لانے پر سیل کیا گیا۔