راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے شادی شدہ خاتون اور طالبہ سمیت 6افرادکواغواکرلیاگیا، تھانہ ویسٹریج کو عدنان علی نے بتایا کہ اس کی اہلیہ (الف) 31اکتوبر کی رات میرے بیٹے کے ہمراہ اپنی ماں کے گھر سے کہیں چلی گئی ۔تھانہ واہ کینٹ کو راجہ ظہوراحمدخان نے بتایا کہ سائل کا بیٹا راجہ سعات ظہور 3نومبر کو دوپہر کے وقت گھر سے بغیر کچھ بتائے باہر نکلا اور واپس گھر نہیں آیااس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں ہے۔تھانہ صدر بیرونی کو امر وزیہ شا ہین نے بتایاکہ اس کے شوہر توقیر قیصر نے اسے مار پیٹ کر کے گھر سے نکال دیا اورمیرے دونوں بچے مجھ سے چھین لئے میرے بچوں دریاب اور عتیق کو سعید اختر اور نعیم اختر ولد راجولی نے توقیر قیصر سے ملی بھگت کر کے اغواء کرلیا ۔۔تھانہ سبزی منڈی پولیس کو مصور نے بتایاکہ اسکی دختر (ل) سکول سے باہر نکلی کہ گیٹ پر کھڑے دو نامعلوم لڑکوں نے اغواءکرلیا۔ تھانہ لوہی بھیر میں ایمان فاطمہ نے مقدمہ درج کروایاکہ اسکے والد دو دن سے لاپتہ ہیں ، گذشتہ چند روز سے خود کو سی آئی اے کا اعلی آفیسرظاہر کرنے والے شکیل، وہاب اور عاصم والد کو فون پر دھمکیاں دے رہے تھے ، جس دن والد غائب ہوئے اس دن یہی لوگ گھر بھی آئے تھے ۔ تھانہ کھنہ پولیس کو (ف) نے بتایاکہ اس کو قمر اور شمس نے کمرے میں بند کرکے پہلے تشددکانشانہ بنایااورپھر اسکے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔بعدازاں اے ایس آئی عارف نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایاکہ ملزم قمر کو حراست میں لیا، اس دوران اسکے ساتھی آگئے جنھوں نے کار سرکار میں مداخلت کی، ایک کانسٹیبل کی وردی پھاڑی اور ملزم کو لے کرفرارہوگئے ۔
راولپنڈی جنرل منیجر ایس این جی پی ایل عمر حیات کی ہدایت پر ٹیکنیکل ٹیموں نے ویسٹریج‘ ڈیفنس روڈ‘ گلشن آباد‘...
راولپنڈیراولپنڈی پولیس نے 2ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائزاسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا،تھانہ مورگاہ پولیس...
اسلام آباد کوئٹہ خودکش حملہ بزدلانہ حرکت ہے‘ دہشت گردی پھیلا کر مذموم مقاصد پورے نہیں کئے جا سکتے۔ حکومت...
راولپنڈی آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سنٹرل پولیس آفس میں ایڈ مینسٹریٹو آفیسرز سے میٹنگ کی...
رولپنڈی (جنگ نیوز انگریزی زبان کے شاعر ڈاکٹر محمد اسحاق عباسی جن کا تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ سے ہے۔...
راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں گھریلو پرجھگڑے پر خاوندنے فائرنگ کرکے اہلیہ اور ساس کو قتل کردیا،پولیس...
راولپنڈی راولپنڈی کی اہم شاہراہ ہائیکورٹ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی جا رہی ہے ، بہت سی آبادیوں کو ملانے والی...
اسلام آباد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی مجلس چہلم شہید حسن نصراللہ و شہدائے قدس کا پرشکوہ...