اڈیالہ جیل کااسیردم توڑگیا

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل اڈیالہ کا اسیر دم توڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ پیرودھائی کے مقدمہ میں گرفتارایازخان بدھ کوجیل ہسپتال میں انتقال کرگیا۔ سانس کے عارضہ کی وجہ سے اسے 19نومبر کو جیل ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے ورثاءنے الزام لگایاکہ اس پرتشدد کیاگیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔