طالبان ظاہر کرکے شہری سے

24 نومبر ، 2022

بھتہ مانگنے والے دو افراد گرفتار راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خود کو طالبان ظاہر کرکے شہری سے بھتہ مانگنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ سول لائنز پولیس نے نیاز اور نصیر کو گرفتار کیا ۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزموں نے چند یوم قبل ایک شہری کے گھر کے گیٹ پر فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ملزمان نے کال اور میسجز کرکے 50لاکھ روپے بھتہ مانگا، پولیس نے ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل، موبائل فونز اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا۔