راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی 15موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ اسلام آباد میں شہری نقدی وطلائی زیورات، موبائل فون ، لیپ ٹاپس ، گھڑیوں اوردیگر قیمتی اشیا کے علاوہ ایک رکشے، سات موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔ ایک واردات کے دوران مزاحمت پر شہری کو تشددکانشانہ بھی بنادیاگیا۔تھانہ کورال کے علاقے میں شفیق الرحمن سے شریف آباد میں رکشہ چھین لیاگیا، مزاحمت پر ڈاکونے اسے تشددکانشانہ بنایا۔تھانہ دھمیال کے علاقہ کوٹھاموڑمیں راشد کے گھر سے 4تولہ طلائی زیورات اور تین لاکھ پچاس ہزار روپے چوری ہوگئے ۔،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں عثمان علی ریس کورس گراؤنڈ سے ورزش کر کے ویسٹریج بازار میں پہنچا تو ایک کیری ڈبہ آیا جس میں سوار شخص نے پیرودھائی موڑ جانے کاکہہ کراسے گاڑی میں بٹھالیاتھوڑی دیر کے بعد انہوں نے کوئی سپرے وغیرہ کیا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا جب ہوش آیا تو میں ایک کمرے میں تھا انہوں نے شرٹ اترو کر پسٹل کی نوک پر زبردستی ویڈیو بیان لیا کہ میں نے ان کے 50 ہزار روپے دینے ہیں وہ چار لڑکے تھے انہوں نے اس کے بٹوے میں موجود 13 ہزار روپے اورموبائل فون لے لیا اور اس کے منہ پر کپڑا ڈال کر دوبارہ کیری ڈبہ میں ڈال کر اسی جگہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔دریں اثناء کورال کے علاقے میں سرگل کے گھر کے تالے توڑ کر پانچ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دولاکھ روپے نقدی، فاروق سے موبائل راشد سے موبائل اور نقدی، کرپا کے علاقے میں گل تاسب کے گھر سے سامان، لوہی بھیر کے علاقے میں مسعود کے گھر سے موبائل لیپ ٹاپ ، موبائل اور گھڑیاں چرا لی گئی،تھانہ گولڑہ پولیس کو عالم یار خان نے بتایاکہ اس نے عرفان، مرتضیٰ حسن، عثمان شاہ اور ملک ظفرسے دو گاڑیاں دو کروڑ روپے خریدی اور ایک گاڑی انھیں فروخت کی ، خریدی گئی ایک گاڑی چوری شدہ اور دوسری بینک ڈیفالٹر نکلی ، ملزمان رقم واپس کرنے سے بھی انکار ی ہیں،تھانہ سیکرٹریٹ میں پولیس ڈویلپمنٹ آفیسر فہد شاہ نے مقدمہ درج کر واتے ہوئے بتایاکہ پولیس لائن کی بلاک کی بارک نمبر تین کے لیے 99لاکھ روپے اور بارک نمبر چار وپانچ کی تعمیرومرمت کے لیے 8لاکھ روپے مالیت کا ٹھیکہ دیا گیا، ٹھیکیدار نے کام شرو ع کرتے ہوئے کھڑکیاں ، بجلی وسینٹری کاسمان اتارااورپھر یہ سامان لے کر غائب ہوگیا، کام بھی مکمل نہیں کیا، سرکار کی رقم میں خوردبرد کی، سرکاری سامان چرا لیا، ملزم ٹھیکے دارثقلین خیانت مجرمانہ کا مرتکب ہوا۔ دیگر واردتیں تھانہ پیرودھائی،تھانہ صادق آباد ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ ٹیکسلا ،تھانہ صدرواہ ،تھانہ سول لائنز ، تھانہ گنج منڈی ،تھانہ نیوٹاؤن ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ وارث خان،تھانہ کینٹ ، شالیمار ،رمنا، سنگ جانی کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد انفارمیشن گروپ کے ریٹائرڈ آفیسر اور سابق پریس سیکریٹری ٹو پرائم منسٹر رائے ریاض حسین کی زوجہ...
اسلام آباد تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں واقع پمز اسپتال کے قریب ایک نامعلوم شخص نے اچانک تین افراد پر...
اسلام آباد فاطمہ جناح یونیورسٹی چکری روڈ پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں 17...
اسلام آباد شریف آباد کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے نوجوان محسن کی لاش چونترہ سے برآمد ہو گئی ہے ۔ دو روز...
اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم...
اسلام آباد انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا...
اسلام آباد ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا نے نجی ہاسٹل میں 22 سالہ یونیورسٹی طالبہ ایمان کے قتل کے مقدمہ میں...
اسلام آباد راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں کروڑوں...