امن ہوگا تو ہماری نسلیں خوشحال ہوں گی،آئی جی اسلام آباد

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نےسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان رینجرزکے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ امن ہوگا تو ہماری نسلیں خوشحال ہوں گی۔ امن و امان اور لاء اینڈ آرڈ رکی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد میں تعینات پاکستان رینجرز کے افسران و جوانوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس میں  عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان رینجرز سے بریگیڈیئر شہریارسمیت دیگر سینئر افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔