فائرنگ سے زخمی شخص چل بسا

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات کے علاقہ میں دوروزپہلے فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑگیا،پولیس کو رشیدہ بیگم نے بتایا تھاکہ اس بیٹی سمیرہ بی بی جو عاطف کے ساتھ اور حلیمہ بی بی عاطف کے بھائی اسد سے شادی شدہ ہے جو ایک ہی گھر میں رہتے ہیں ۔ ان کے درمیان جھگڑا ہوا اسد نے میرے بیٹے35 سالہ گلتاسب کو بلایا جو باھر نکلا تو دیکھا کہ اسد اور حلیمہ وغیرہ سمیرہ کے ساتھ جھگڑا کر رہے تھے ۔ میرا بیٹا اپنی ہمشیرہ کو چھڑانے کے لئے آگے بڑھا تو یاسر ، جمال ، اسد ، عمر اور آٹھ دس نامعلوم مسلح افراد نے اسےروک لیا ۔ اسد وغیرہ نے گلتاسب کو زمین پر گرایا اور یاسر نے اس پر فائر کئے ۔ عبدالجبار چھڑانے کیلئے آگے آیا تو حملہ آوروں نے فائر کرکے اسکو بھی زخمی کیا ۔پولیس کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والا گلتاسب بدھ کوہسپتال میں دم توڑگیا ۔