قائداعظم یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج جاری

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد ( وقائع نگا ر)قائداعظم یونیورسٹی میں ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اور طلبہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کی زمین پر بارہ کہو بائی پا س کی تعمیر روکی جائے۔ طلبہ نے کہا کہ پیپر اور کلاسز نہیں ہوں گی۔