پمز ملازمین کا احتجاج جاری شعبہ بیرونی مریضاں بند رہا

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں بدھ کو تیسرے روز بھی ملازمین نے احتجاج جاری رکھا اور شعبہ بیرونی مریضاں عملاً بند رہا،جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ فیڈرل ہیلتھ الائنسزکے چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر ،صدرفیڈرل ہیلتھ الائنسزڈاکٹر حیدرعباسی نے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ۔