دعا چوک سے مسجد قصاباں سڑک کو کارپٹ کیا جائیگا‘ اے سی حضرو

24 نومبر ، 2022

حضرو (نمائندہ جنگ) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حضرو ضلع اٹک سلیم راجہ نے کہا ہے کہ دعا چوک سے مسجد قصاباں تک سڑک کو مرمت کرکے کارپٹ کیا جائیگا اور غیر ضروری سپیڈ بریکرز کو ہٹایا جائیگا۔ اندرون شہر اور مضافاتی علاقوں میں درپیش تمام مسائل حل کرائیں گے۔ اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد  پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ عوامی پریشانیوں کے ازالہ کیلئے التواء میں پڑے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا اور نامکمل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ قائم کر کے فنڈ حاصل کیا جائیگا۔