سیدابوالقاسم شاہ الحسینی کی بیوہ سپردخاک

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) عزادار سید ابوالقاسم شاہ الحسینی کی بیوہ، سید ضیاء الرضا الحسینی، سید طیب رضا، سید قاسم الحسینی،سید ندیم الحسینی،سید مہدی الحسینی،سید مبشر الحسینی،سیداحسن الحسینی اور سید شبیہ الحسینی کی والدہ اور ٹی این ایف جےکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید قمر حیدر زیدی کی خوشدامن  کی نمازجنازہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی کی اقتداء میں ادائیگی کے بعد احاطہ دربارسیدلطف شاہ کاظمی چوہڑہڑپال راولپنڈی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں برٹی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ دریں اثناء مرحومہ کی رسم سو ئم کے سلسلے میں 24نومبر جمعرات امام بارگاہ قصر شبیر ڈھوک سیداں میں 2بجے سہ پہر قرآن خوانی اور3بجے مجلس عزا ہو گی ۔