معذو ر لڑکی کے اغواء ، زیورات اورنقدی چوری میں ملوث گروہ گرفتار

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ذہنی معذو ر لڑکی کواغوا ءکرکے ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کے طلائی زیورات اورنقدی چوری میں ملوث 3 رکنی گروہ کوگرفتار کرکے مغویہ لڑکی کوبازیاب کرالیاگیا ۔ایس ڈی پی اووارث خان سرکل ڈی ایس پی مرزاطاہرسکندر نے ایس ایچ اووارث خان سب انسپکٹر جمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایاکہ چندروزقبلذہنی معذو ر لڑکی کو اغوا کرکے ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کے طلائی زیورات اوررقم چوری کرلی گئی تھی۔ وارث خان پولیس نے ملزموں کاسراغ لگاکرمغویہ کوبازیاب کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا جن کیشناخت احسن، شکیل اورفائزہ کے ناموں سے ہوئی،ملزمان سے 70 تولہ وزنی طلائی زیورات اور ساڑھے 6 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ،برآمد کردہ طلائی زیورات کی مالیت ایک کروڑ 10لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ایس ڈی پی اووارث خان نے کہاکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔