تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے کی کارروائی،پانچ ٹرک سامان ضبط

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے شعبہ انفوسمنٹ نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوے 5 ٹرک سامان ضبط کر کے متعدد تعمیرات گرا دیں ۔ لہتراڑ روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہو رہی تھی عوامی شکایات کے پیشِ نظر روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات ہٹا کر 2 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا۔ فیض آباد کے مقام پر میٹرو بس سٹاپ کے ساتھ عوامی پارکنگ میں ریڑھی بانوں نے قبضہ کر رکھا تھا وہاں سے بھی 2 ٹرک سامان ضبط کر کے پارکنگ کو خالی کرا لیا گیا۔ سید پور اور بری امام میں بھی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا گیا ۔ سیکٹر ڈی بارہ میں فنس لگا کر سرکاری زمین پر فنس توڑ کر قبضہ ناکام بنا دیا گیا ۔سیکٹر G-11/1اور G-11/2 میں راہداری سے فنس لوہے کی گرِل توڑ کر فٹ پاتھ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔