پروفیسر ناصر محمود نے اوپن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد ( وقائع نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نےیونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وزارت تعلیم کے مراسلے کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود کی تقرری تین ماہ یا مستقل وائس چانسلرکی تعیناتی تک ہوگی۔ دریں اثناء یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلرخدمات انجام دینے والے، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی چار سالہ مدت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمن نے الوداعی ظہرانہ دیا۔