سرٹیفکیشن انسینٹو پروگرام منصوبے کی تھرڈ پارٹی اویلیویشن کرانے کا فیصلہ

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سرٹیفکیشن انسینٹو پروگرام منصوبے کی تھرڈ پارٹی اویلیویشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تھرڈ پارٹی اویلیویشن کرانے کا مقصد اس بات کا جائزہ لیناہے کہ جن مقاصد کیلئے کروڑوں روپے مالیت کا یہ پراجیکٹ شروع کیا گیا تھا کیا یہ پراجیکٹ وہ پورے کر رہا ہے کہ نہیں ۔تھرڈ پارٹی ا ویلیویشن میں یہ دیکھا جائے گا کہ اس منصوبے کی وجہ سے ایس ایم ایز کے کاروبار پر کیا اثر پڑا ہے ، امپورٹ ایکسپورٹ میں کیا فرق آیا ہے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق یہ پراجیکٹ 2019ء میں شروع ہوا تھا تاہم میں 2021ء میں اس منصوبے کو ریوائز کر کے موجودہ ضروریات کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ پراجیکٹ کے ڈیزائن میں بھی فرق تھا اسے بھی تبدیل کیا گیا ہے ، پراجیکٹ کی تکمیلی مدت میں بھی توسیع لی گئی ہے ۔