زیورات کے لالچ میں قتل کے ملزم کو عمر قید

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نتاشہ نسیم سپرا نے قتل کیس کے ملزم کو عمر قید دیدی، راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں گزشتہ سال 19جولائی کو آصف رضا قریشی کی درخواست پر درج کیس کے مطابق ملزم محمد ناصر نے زیورات کے لالچ میں بھائی ندیم اختر قریشی کو پہلے اغواء اور بعدازاں قتل کر دیا تھا۔ ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل کے الزام میں عمر قید اور تین لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کے علاوہ اغوا کے جرم میں دس سال قید پچاس ہزار روپے جرمانہ اور دفعہ 404کے تحت تین سال قید بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔