وزیراعلیٰ نے نوجوان کے علاج کیلئے پچاس لاکھ کا چیک جاری کر دیا

24 نومبر ، 2022

کلرسیداں (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل(ر) محمد شبیر اعوان کی درخواست پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے علیل نوجوان کے علاج کے لئے پچاس لاکھ چالیس ہزار کی گرانٹ جاری کر دی۔ گاؤں کڑاہی کی ایک خاتون نے پٹھوں کی پیدائشی  بیماری میں مبتلا اپنے بیٹے محمد مہدی حسن کے علاج کے لئے امداد کی درخواست کی تھی ۔ کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے بھی درخواست کے مندرجات کی تصدیق کی جس کے بعد چلڈرن ہسپتال لاہور میں خصوصی میڈیکل بورڈ کا اجلاس بھی ہوا۔