جڑواں شہروں میں ڈینگی کے 14 نئے کیس

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مزید 14 نئے کیس سامنے آگئے ۔ راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزیدسات کنفرم مریض رپورٹ ہو نےکے بعد کل تعداد4734ہوگئی ۔ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک جگہ سیل جبکہ 22مقدمات درج ،قواعدوضوابط کی خلاف ورزیوں پر سات جگہیں سیل ،17پوائنٹس کے چالان، 15ہزارپانچ سو روپے جرمانے، ۔672نوٹس جاری کئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز کی تعداد5365 تک پہنچ گئی۔ بدھ کو 7 نئے مریض سامنے آئے ۔