آمدورفت کے راستے کھلے رکھے جائیں گے، اسلام آباد پولیس

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کیپیٹل پولیس نے واضح کر دیا ہے متوقع امن عامہ کے دوران آمدورفت کے راستے کھلے رکھے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے سوائے مری روڈ، فیض آباد کے کھلے ہوں گے۔ ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک حتیٰ الامکان رواں دواں رکھی جائے گی۔