پڑیال میں فائرنگ سے دوافراد زخمی

24 نومبر ، 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چکری کے علاقہ پڑیال میں فائرنگ کرکے دوافراد کو زخمی کردیاگیا،پولیس کے مطابق ہفتہ کیفائرنگ سے محمد ارشد خان ولد محمد اشرف خان اوراس کا کزن احسن ولدرب نواز زخمی ہوگئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ تھانہ چونترہ کے علاقہ میال میں رب نواز گروپ اور اظہر گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی چل رہی ہے جس میں رب نواز گروپ نے 2020میں فائرنگ کرکے مخالف فریق کے 9 افراد کو قتل کردیاتھا ،یہ واقعہ اسی دشمنی کاتسلسل بتایاجاتاہے ،پولیس کے مطابق بدھ کو ارشدخان کی والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین میال میں ہوئی ، جس کے بعد رات سات بجے کے قریب محمد ارشد اور اس کے کزن احسن ولد رب نواز کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ احسن کا والد رب نواز 9 افرادکے قتل کے واقعہ میں اشتہاری تھا جسے27 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا،پولیس رات گئے معاملہ کی تحقیقات کررہی تھی۔