یاسین ملک اور خرم پرویز سمیت ہزاروں کشمیریوں کو رہا کیا جائے‘ مشعال ملک

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (نامہ نگار) چیئرمین پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن مشعال ملک نے سینئر حریت رہنما یاسین ملک اور انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز سمیت ہزاروں بیگناہ کشمیریوں کی غیر قانونی نظر بندی پر فاشسٹ نریندر مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکی رہائی اور عالمی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔  مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوتوا حکومت نے غیر قانونی زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو قتل گاہ اور دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔