کوئلہ لے جانے والے ٹرک سے 75 کلو چرس برآمد

24 نومبر ، 2022

 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) انسداد منشیات فورس نے لاکھوں کی منشیات برآمد کرکے دو افراد کو گرفتارکر لیا۔انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل میں سے 28 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی ۔مظفر گڑھ کے قریب ٹرک سے 72 کلو چرس برآمد کر لی گئی ۔ برآمدشدہ چرس کوئلہ لے جانے والے ٹرک کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، زیارت کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکر لیا گیا ۔