جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار کی کوشش ناکام

24 نومبر ، 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد کلب سے ملحقہ جنگل میں جنگلی جانوروں کے کتوں کے ذریعے مبینہ غیر قانونی شکار پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیم حرکت میں آگئی اور  موقع پر پہنچ کر  شکار کو ناکام بناتے ہوئے شکاری کتے اپنی تحویل میں لے لئے۔ شکار کے دوران شکاریوں کی جانب سے پکڑا جانے والا جنگلی جانور وائلڈ لائف حکام نے ریسکیو کر کے اس قدرتی مسکن میں واپس چھوڑ دیا۔ چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ راعنا سعید کا کہنا تھا کہ جنگلی جانوروں کو درخت کے ساتھ بے دردی سے باندھا گیا تھا جو کسی لحاظ سے بھی درست نہیں ۔